المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 534
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ .
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ I " . قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ يَكُونُ ذَاكَ ؟ قَالَ : I " يَخْرُجُ الْإِيمَانُ مِنْهُ ، فَإِنْ تَابَ رَجَعَ إِلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَلَدُهُ عَنْهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی زنا کرنے والا جس وقت زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا، اور کوئی چور جس وقت چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا، اور کوئی شراب پینے والا جس وقت شراب پیتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا۔“
ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایمان اس کے اندر سے نکل جاتا ہے، پھر اگر وہ توبہ کر لے تو ایمان اس کی طرف واپس لوٹ آتا ہے۔“
اس حدیث کو ابوحمزہ رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے ان کے صاحبزادے اس کی روایت کرنے میں منفرد ہیں۔