المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : لَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : ادْعُوا لِي بِصَحِيفَةٍ وَدَوَاةٍ ، أَكْتُبُ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا I " ، فَكَرِهْنَا ذَلِكَ أَشَدَّ الْكَرَاهَةِ ، ثُمَّ قَالَ : I " ادْعُوا لِي بِصَحِيفَةٍ أَكْتُبُ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا I " ، فَقَالَ النِّسْوَةُ مِنْ وَرَاءِ السِّتْرِ : أَلَا تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقُلْتُ : إِنَّكُنَّ صَوَاحِبَاتُ يُوسُفَ ، إِذَا مَرِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَصَرْتُنَّ أَعْيُنَكُنَّ ، وَإِذَا صَحَّ رَكَبْتُنَّ عُنُقَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " دَعُوهُنَّ ؟ فَإِنَّهُنَّ خَيْرٌ مِنْكُمْ I " .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ بیمار ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس کاغذ اور دوات لاؤ، میں تمہارے لیے ایک ایسی تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہ ہو۔“ ہم نے اسے سخت ناپسند کیا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس کاغذ لاؤ، میں تمہارے لیے ایک ایسی تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہ ہو۔“ تو پردے کے پیچھے سے عورتوں نے کہا: ”کیا تم سنتے نہیں کہ رسول اللہ ﷺ کیا فرما رہے ہیں؟“ میں نے کہا: ”تم تو یوسف علیہ السلام کی ساتھ والیاں ہو، جب رسول اللہ ﷺ بیمار ہوتے ہیں تو تم اپنی آنکھیں نچوڑ لیتی ہو (رونے لگتی ہو)، اور جب آپ ﷺ تندرست ہو جاتے ہیں تو آپ کی گردن پر سوار ہو جاتی ہو۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں چھوڑ دو، یہ تم سے بہتر ہیں۔“