المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ قَالَ : نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ : مَا تَقُولُونَ لِأُمَرِائِكُمْ إِذَا دَخَلْتُمْ عَلَيْهِمْ ؟ I " قَالُوا : نَقُولُ لَهُمْ مَا يَشْتَهُونَ . قَالَ : I " فَإِذَا خَرَجْتُمْ مِنْ عِنْدِهِمْ مَا تَقُولُونَ ؟ I " قَالُوا : نَقُولُ مَا لَا يَشْتَهُونَ . قَالَ : I " هَذَا الَّذِي كُنَّا نَعُدُّهُ النِّفَاقَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ I " .
امام عامر شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے (لوگوں سے) پوچھا: ”جب تم اپنے امیروں کے پاس جاتے ہو تو ان سے کیا کہتے ہو؟“ لوگوں نے کہا: ”ہم ان سے وہ بات کہتے ہیں جو انہیں پسند ہوتی ہے۔“ انہوں نے پوچھا: ”اور جب تم ان کے ہاں سے نکل آتے ہو تو کیا کہتے ہو؟“ لوگوں نے کہا: ”ہم وہ بات کہتے ہیں جو انہیں پسند نہیں ہوتی۔“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہم اسی چیز کو نفاق شمار کیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن ابی ہند رحمہ اللہ سے مسلمہ بن علقمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حسن بن قزعہ منفرد ہیں۔“