المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ ، سَبَلَانُ قَالَ : نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ خَرَجَ حَاجًّا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْحَاجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ خَرَجَ مُعْتَمِرًا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْمُعْتَمِرِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْغَازِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ إِلَّا جَمِيلُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ ، وَلَا عَنْ جَمِيلٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مُعَاوِيَةَ I " .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص حج کے ارادے سے نکلا اور راستے میں فوت ہو گیا، اس کے لیے قیامت تک حاجی کا اجر لکھا جاتا رہے گا؛ اور جو عمرے کے ارادے سے نکلا اور فوت ہو گیا، اس کے لیے قیامت تک عمرہ کرنے والے کا اجر لکھا جاتا رہے گا؛ اور جو جہاد کے ارادے سے نکلا اور فوت ہو گیا، اس کے لیے قیامت تک غازی کا اجر لکھا جاتا رہے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن یزید لیثی رحمہ اللہ سے جمیل بن ابی میمونہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور جمیل سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو معاویہ منفرد ہیں۔“