المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5318
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ النَّاقِدُ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ قَالَ : نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبَانَ الْمُكْتِبِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ ، عَنْ عُبَيْدٍ سَنُوطَا ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، أَنَّ حَمْزَةَ وَالنَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَذَاكَرَا الدُّنْيَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ ، فَمَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا بُورِكَ لَهُ فِيهَا ، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِي مَالِ اللهِ وَمَالِ رَسُولِهِ لَهُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبَانَ الْمُكْتِبِ إِلَّا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ I " .
ترجمہ
سیدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور نبی کریم ﷺ دنیا کا ذکر کر رہے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دنیا سرسبز و شیریں ہے، جو شخص اسے حق کے ساتھ لے، اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے، اور بہت سے لوگ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے مال میں ناحق تصرف کرنے والے ہیں، ان کے لیے قیامت کے دن آگ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابان مکتب سے خلف بن خلیفہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“