المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5316
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ النَّاقِدُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَرُزِّيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ تَمَّامٍ قَالَ : نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ خَطَبَ بِنْتَ أَبِي جَهْلٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنْ كُنْتَ تَزَوَّجُهَا فَرُدَّ عَلَيْنَا ابْنَتَنَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ تَمَّامٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَرُزِّيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ابوجہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام دیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم اس سے نکاح کرنا چاہتے ہو تو پھر ہماری بیٹی ہمیں واپس کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد حذاء سے عبداللہ بن تمام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن عبداللہ الارزی منفرد ہیں۔“