المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا ، فَلَمْ تَسْقِهَا ، وَلَمْ تُطْعِمْهَا ، وَلَمْ تُرْسِلْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ حَتَّى مَاتَتْ فِي رِبَاطِهَا . وَدَخَلَتْ مُومِسَةٌ الْجَنَّةَ ، إِذْ مَرَّتْ عَلَى كَلْبٍ عَلَى طَوِيٍّ ، يُرِيدُ الْمَاءَ ، فَلَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ ، فَنَزَعَتْ خُفَّهَا أَوْ مُوقَهَا ، فَرَبَطَتْهُ فِي خِمَارِهَا ، فَنَزَعَتْ لَهُ ، فَسَقَتْهُ حَتَّى أَرْوَتْهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ایک عورت بلی کی وجہ سے جہنم میں چلی گئی جسے اس نے قید کر رکھا تھا، نہ اسے پانی پلایا، نہ کھانا کھلایا اور نہ ہی اسے چھوڑا کہ وہ خود زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی، یہاں تک کہ وہ اسی قید کی حالت میں مر گئی۔ اور ایک بدکار عورت جنت میں داخل ہوگئی جب وہ ایک کنویں کے پاس سے گزری جہاں ایک کتا پیاسا کھڑا تھا اور پانی تک پہنچنے کی قدرت نہیں رکھتا تھا، تو اس عورت نے اپنا چمڑے کا موزہ اتارا، اسے اپنی اوڑھنی سے باندھ کر پانی نکالا اور اسے پلایا یہاں تک کہ اسے سیراب کر دیا۔“
اس حدیث کو مغیرہ بن ابی لبید رحمہ اللہ سے صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔