المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى قَالَ : نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُّ شَيْءٍ مِنْ لَهُوِ الدُّنْيَا بَاطِلٌ إِلَّا ثَلَاثَةً : انْتِضَالُكَ بِقَوْسِكَ ، أَوْ تَأْدِيبُكَ فَرَسَكَ ، وَمُلَاعَبَتُكَ أَهْلَكَ ، فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ I " وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : انْتَضِلُوا وَارْكَبُوا ، وَأَنْ تَنْتَضِلُوا أَحَبُّ إِلَيَّ ، وَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةً الْجَنَّةَ : صَانِعُهُ مُحْتَسِبٌ فِيهِ ، وَالْمُمِدُّ بِهِ ، وَالرَّامِي بِهِ ، وَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُدْخِلُ بِلُقْمَةِ الْخُبْزِ ، وَقَبْضَةِ التَّمْرِ ، وَمِثْلِهِ مِمَّا يَنْتَفِعُ بِهِ الْمِسْكِينُ ثَلَاثَةً الْجَنَّةَ : رَبُّ الْبَيْتِ الْآمِرُ بِهِ ، وَالزَّوْجَةُ تُصْلِحُهُ ، وَالْخَادِمُ الَّذِي يُنَاوِلُ الْمِسْكِينَ I " ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي لَمْ يَنْسَ خَدَمَنَا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا کے لہو و لعب کی ہر چیز باطل ہے، سوائے تین چیزوں کے: تمہارا اپنی کمان سے تیر اندازی کرنا، اپنے گھوڑے کو سدھانا، اور اپنی بیوی سے دل لگی کرنا، کیونکہ یہ تینوں حق میں سے ہیں۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تیر اندازی کرو اور سواری کرو، اور تمہارا تیر اندازی کرنا مجھے زیادہ پسند ہے۔ اور بے شک اللہ عزوجل ایک تیر کے سبب تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرماتا ہے: اس کو بنانے والا جو اس میں ثواب کی نیت رکھتا ہو، اس کو (تیر انداز کو) پکڑانے والا، اور اسے چلانے والا۔ اور بے شک اللہ عزوجل روٹی کے ایک لقمے، کھجور کی ایک مٹھی اور اسی طرح کی ان چیزوں کے سبب جن سے مسکین فائدہ اٹھاتا ہے، تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرماتا ہے: گھر کا مالک جو اس کا حکم دے، بیوی جو اسے تیار کرے، اور خادم جو مسکین کو پکڑائے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمارے خادموں کو فراموش نہیں کیا۔“