المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5308
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو سَالِمٍ ، أَوْ قَالَ : سَالِمٌ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تُحَدِّثُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ .
I " لَمْ يُدْخِلْ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ بَيْنَ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ وَبَيْنَ سَالِمٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ - وَهُوَ : مَوْلَى النَّصْرِيِّينَ - أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَلَا عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عُبَيْدٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے آگ کی ہلاکت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کی سند میں یحییٰ بن ابی کثیر اور سالم مولیٰ المہری (جو مولیٰ النصریین ہیں) کے درمیان ابوسلمہ بن عبدالرحمن کو صرف عکرمہ بن عمار نے داخل کیا ہے، اور عکرمہ سے صرف عمر بن یونس نے روایت کیا ہے، اور ابوعبید اس میں منفرد ہیں۔“