المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 529
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاهِرٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ :
سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ يَقُولُ : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ ، إِلَى أَشْبَهِ النَّاسِ هَدْيًا وَسَمْتًا ، وَنَجْوًا بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ يَخْرُجُ مِنْ مَنْزِلِهِ حَتَّى يَعُودَ ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ إِلَّا دَاهِرٌ الرَّازِيُّ .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ ایسے انسان کو دیکھے جو اپنے گھر سے نکلنے سے لے کر واپس آنے تک، طور طریقے، سیرت و کردار اور نشست و برخاست میں رسول اللہ ﷺ کے سب سے زیادہ مشابہ ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھے۔“
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے زید بن وہب رحمہ اللہ سے، صرف داہر رازی رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔