المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا أَبِي ، وَعَمِّي عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ ، قَالَا : نَا سُوَيْدٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ ، تُوجَدُ فِي الْأَرْضِ الْمَسْكُونَةِ فِي الْمَسِيلِ الْمَاءِ ؟ فَقَالَ : عَرِّفْهَا سَنَةً ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلَّا فَهِيَ لَكَ . وَسُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ تُوجَدُ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ ، فَقَالَ : I " فِيهَا وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ I " . وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ ، فَقَالَ : I " خُذْهَا ، فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ ، أَوْ لِأَخِيكَ ، أَوْ لِلذِّئْبِ I " ، وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ ، فَقَالَ : I " دَعْهَا ، فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاءَهَا وَسِقَاءَهَا ، تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ I " . وَسُئِلَ عَنْ حَرِيسَةِ الْجَبَلِ ؟ فَقَالَ : I " يُضْرَبُ ضَرَبَاتٍ ، وَيُضَعَّفُ عَلَيْهِ الْغُرْمُ ، فَإِذَا كَانَ مِنَ الْمَرَاحِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ - وَهُوَ الدِّينَارُ - فَفِيهَا الْقَطْعُ ، وَإِذَا كَانَ دُونَ ذَلِكَ ضُرِبَ ضَرَبَاتٍ ، وَضُوعِفَ فِيهِ الْغُرْمُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا سُوَيْدٌ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے اس لقطہ (گری پڑی چیز) کے بارے میں سوال کیا گیا جو کسی آباد زمین میں پانی کی گزرگاہ سے ملے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک سال تک اس کا اعلان کرو، اگر اس کا مالک آ جائے تو اسے لوٹا دو، ورنہ وہ تمہاری ہے۔“ اور آپ ﷺ سے اس لقطہ کے متعلق سوال کیا گیا جو دشمن کی زمین میں ملے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں اور «رکاز» (قدیم دفینہ) میں پانچواں حصہ (خمس) واجب ہے۔“ اور آپ ﷺ سے گمشدہ بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے پکڑ لو، کیونکہ وہ یا تو تمہاری ہے یا تمہارے بھائی کی، ورنہ پھر وہ بھیڑیے کی ہے۔“ اور آپ ﷺ سے گمشدہ اونٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، کیونکہ اس کے پاس اس کے کھر اور اس کا اپنا پانی ذخیرہ کرنے کی جگہ (پیٹ) موجود ہے، وہ خود پانی پر پہنچ جائے گا اور درختوں کے پتے کھا لے گا۔“ اور آپ ﷺ سے پہاڑ پر چرنے والے مویشی کی چوری کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(ایسے چور کو) تعزیری مار ماری جائے گی اور اس پر جرمانہ بھی دوگنا ہوگا، لیکن اگر وہ جانور مویشی خانے سے چرایا گیا ہو اور اس کی قیمت ڈھال کی قیمت یعنی ایک دینار تک پہنچتی ہو تو اس میں ہاتھ کاٹنا لازم ہے، اور اگر اس سے کم ہو تو اسے مارا جائے گا اور اس پر جرمانہ دوگنا ہوگا۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے صرف سوید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔