المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 525
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ قَالَ : نَا سُوَيْدٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى .
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ : مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عُمْرَةِ الْحُدَيْبِيَةِ ، وَقَدْ كَثُرَ هَوَامُّ رَأْسِي ، فَقَالَ : يَا كَعْبُ ، إِنَّ هَذَا لَأَذًى ؟ قُلْتُ : أَجَلْ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَهَلْ مِنْ رُخْصَةٍ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " نَعَمِ ، انْسُكْ نَسِيكَةً ، أَوْ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا سُوَيْدٌ .
ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ عمرۂ حدیبیہ کے موقع پر میرے پاس سے گزرے، جبکہ میرے سر کی جوئیں بہت بڑھ گئی تھیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے کعب! کیا یہ (تمہیں) تکلیف دے رہی ہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول! تو کیا (سر منڈوانے کی) کوئی رخصت ہے؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، تم ایک جانور کی قربانی کرو، یا تین دن کے روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے سوید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔