المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5258
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ التُّرْكِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ الشَّاشِيُّ قَالَ : نَا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِحَامِلِ الْقُرْآنِ إِذَا أَحَلَّ حَلَالَهُ ، وَحَرَّمَ حَرَامَهُ أَنْ يَشْفَعَ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ ، كُلُّهُمْ قَدْ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ سَالِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن کے حامل کو، جب وہ اس کے حلال کو حلال اور اس کے حرام کو حرام سمجھے (اور اس پر عمل کرے)، یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنے گھر والوں میں سے دس ایسے افراد کی شفاعت کرے جن سب پر جہنم واجب ہو چکی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر بن حارث سے سلم بن سالم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عیسیٰ بن سالم منفرد ہیں۔“