❮
❯
حدیث نمبر: 5257
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ التُّرْكِيُّ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو الْمُغَلِّسِ قَالَ : نَا نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَ حَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي رَجُلٌ مِقْرَافٌ لِلذُّنُوبِ ؟ قَالَ : فَتُبْ إِلَى اللهِ يَا حَبِيبُ . قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أَتُوبُ ثُمَّ أَعُودُ ؟ قَالَ : I " فَكُلَّمَا أَذْنَبْتَ فَتُبْ I " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِذًا تَكْثُرُ ذُنُوبِي ؟ فَقَالَ : I " فَعَفْوُ اللهِ أَكْثَرُ مِنْ ذُنُوبِكَ يَا حَبِيبُ بْنَ الْحَارِثِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا حبیب بن حارث رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں ایسا آدمی ہوں جو بہت زیادہ گناہوں کا ارتکاب کرتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے حبیب! اللہ کے حضور توبہ کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں توبہ کرتا ہوں، پھر دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب بھی گناہ کرو، توبہ کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر تو میرے گناہ بہت بڑھ جائیں گے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے حبیب بن حارث! اللہ کی معافی تمہارے گناہوں سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ہشام بن عروہ سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اس میں عیسیٰ بن ابراہیم برکی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5257
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف نوح بن ذكوان
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه نوح بن ذكوان وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 200»»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4854»