المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ شَاهِينَ قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ صَدَقَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُتِيَ بِرَجُلٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ - فَقَالَ : هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ ؟ قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : I " فَمَا يَنْفَعُكُمْ أَنْ أُصَلِّيَ عَلَى رَجُلٍ رُوحُهُ مُرْتَهَنٌ فِي قَبْرِهِ لَا يَصْعَدُ رُوحُهُ إِلَى السَّمَاءِ ، فَلَوْ ضَمِنَ رَجُلٌ دَيْنَهُ قُمْتُ ، فَصَلَّيْتُ عَلَيْهِ ، فَإِنَّ صَلَاتِي تَنْفَعُهُ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ صَدَقَةَ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( عبد الحميد بن أمية )عبدالحمید بن ابی امیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا، جبکہ آپ ﷺ کے پاس ایک آدمی کو نمازِ جنازہ پڑھانے کے لیے لایا گیا تھا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے ساتھی پر کوئی قرض ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں ایسے آدمی کی نماز پڑھاؤں جس کی روح اس کی قبر میں گروی رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف بلند نہیں ہوتی، تو اس سے تمہیں کیا فائدہ ہوگا؟ ہاں اگر کوئی شخص اس کے قرض کا ضامن بن جائے تو میں کھڑا ہو کر اس کی نماز پڑھا دوں گا، کیونکہ میری نماز اسے نفع دے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسے روایت کرنے میں عیسیٰ بن صدقہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست ”عبدالحمید بن امیہ“ ہے۔