المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5240
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ : نَا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خِيَارُكُمْ أَلْيَنُكُمْ مَنَاكِبَ فِي الصَّلَاةِ ، وَمَا تَخَطَّى عَبْدٌ خُطْوَةً أَعْظَمَ أَجْرًا مِنْ خُطْوَةٍ مَشَاهَا رَجُلٌ إِلَى فُرْجَةٍ فِي الصَّفِّ فَسَدَّهَا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو نماز میں اپنے کندھوں کو (صف میں ملنے کے لیے) سب سے زیادہ نرم رکھتے ہیں۔ اور کسی بندے کا اٹھایا ہوا کوئی قدم اس قدم سے زیادہ اجر والا نہیں جو کوئی شخص صف کے خلا کی طرف چل کر جائے اور اسے پُر کر دے۔“