المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : لَمَّا بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ ، فَلَمَّا تَوَجَّهْتُ مِنْ عِنْدِهِ ، أَرْسَلَ فِي إِثْرِي ، فَقَالَ : هَلْ تَدْرِي لِمَ أَرْسَلْتُ إِلَيْكَ ؟ أَرْسَلْتُ مِنْ أَجْلِ الْإِصَابَةِ ، لَا تُصِيبَنَّ شَيْئًا إِلَّا شَيْئًا أُذِنَ لَكَ فِيهِ ، فَإِنَّهُ غُلُولٌ ، وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
I " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ إِلَّا دَاوُدُ الْأَوْدِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو أُسَامَةَ I " .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف بھیجا اور میں آپ ﷺ کے پاس سے روانہ ہوا تو آپ ﷺ نے میرے پیچھے آدمی بھیجا (اور مجھے بلوایا)، پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو میں نے تمہیں کیوں بلوایا؟ میں نے تمہیں اس لیے بلوایا کہ (کوئی مال) لینے کے معاملے میں احتیاط رکھنا، جو چیز تمہیں لینے کی اجازت دی گئی ہو اس کے سوا کچھ نہ لینا، کیونکہ وہ خیانت (غلول) ہے، اور جو خیانت کرے گا وہ قیامت کے دن اپنی خیانت کی ہوئی چیز لے کر آئے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مغیرہ بن شبیل سے داود اودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو اسامہ منفرد ہیں۔“