المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنَ الْحَبَشَةِ ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَعْجَبُ شَيْءٍ رَأَيْتَ ثَمَّ ؟ قَالَ : رَأَيْتُ امْرَأَةً عَلَى رَأْسِهَا مِكْتَلٌ مِنْ طَعَامٍ ، فَمَرَّ فَارِسٌ يَرْكُضُ فَأَذْرَاهُ ، فَقَعَدَتْ تَجْمَعُهُ ، ثُمَّ الْتَفَتَتْ لَهُ فَقَالَتْ : وَيْلٌ لَكَ يَوْمَ يَضَعُ الْمَلِكُ كُرْسِيَّهُ ، فَيَأْخُذُ لِلْمَظْلُومِينَ مِنَ الظَّالِمِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَصْدِيقًا لِقَوْلِهَا : I " لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ I " - أَوْ I " كَيْفَ تُقَدَّسُ أُمَّةٌ - لَا يَأْخُذُ ضَعِيفُهَا حَقَّهُ مِنْ شَدِيدِهَا ، وَهُوَ غَيْرُ مُتَعْتَعٍ ؟ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ ، وَعَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ I " .
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ حبشہ سے واپس آئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا: ”وہاں تم نے سب سے عجیب چیز کیا دیکھی؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے ایک عورت دیکھی جس کے سر پر کھانے کی ٹوکری تھی، ایک گھڑ سوار تیزی سے گھوڑا دوڑاتا ہوا گزرا تو اس نے ٹوکری گرا کر کھانا بکھیر دیا۔ وہ بیٹھ کر اسے سمیٹنے لگی، پھر اس سوار کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگی: ”تیرے لیے ہلاکت ہو اس دن جب بادشاہ (حقیقی) اپنی کرسی رکھے گا اور مظلوموں کو ظالم سے ان کا حق دلائے گا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا: ”وہ امت پاکیزہ نہیں کی جاتی“ یا فرمایا: ”وہ امت کیسے پاکیزہ کی جائے گی جس کا کمزور فرد اپنے طاقتور سے اپنا حق اس طرح نہ لے سکے کہ اسے کوئی اذیت یا سختی بھی نہ پہنچے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن سائب سے منصور بن ابی الاسود اور عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“