المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ الْيَمَامِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ حَاجًّا بِنَفَقَةٍ طَيِّبَةٍ ، وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ ، فَنَادَى : لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، نَادَاهُ [ مُنَادٍ ] مِنَ السَّمَاءِ : لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ ، زَادُكَ حَلَالٌ ، وَرَاحِلَتُكَ حَلَالٌ ، وَحَجُّكُ مَبْرُورٌ غَيْرُ مَأْزُورٍ ، وَإِذَا خَرَجَ بِالنَّفَقَةِ الْخَبِيثَةِ ، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ ، فَنَادَى : لَبَّيْكَ ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ : لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ ، زَادُكَ حَرَامٌ وَنَفَقَتُكَ حَرَامٌ ، وَحَجُّكَ غَيْرُ مَبْرُورٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی حلال کمائی کا خرچ لے کر حج کے لیے نکلتا ہے، پھر (سواری کی) رکاب میں اپنا پاؤں رکھ کر پکارتا ہے: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ» (اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں) تو آسمان سے ایک پکارنے والا اسے جواب دیتا ہے: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ» (تیری حاضری قبول اور تیری سعادت مبارک ہو)، تیرا زادِ راہ حلال ہے، تیری سواری حلال ہے اور تیرا حج مقبول ہے، گناہ سے پاک ہے۔ اور جب کوئی حرام کمائی کا خرچ لے کر نکلتا ہے، پھر رکاب میں پاؤں رکھ کر «لَبَّيْكَ» پکارتا ہے تو آسمان سے پکارنے والا اسے جواب دیتا ہے: «لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ» (نہ تیری حاضری قبول ہے اور نہ تیرے لیے کوئی سعادت ہے)، تیرا زادِ راہ حرام ہے، تیرا خرچ حرام ہے اور تیرا حج نامقبول ہے۔“