المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ : نَا الْعَلَاءُ بْنُ سَلَمَةَ الْهُذَلِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا شَيْبَةُ أَبُو قِلَابَةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ I " يَخْطُبُ إِلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ ، فَيُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَيْهَا I " ، فَقِيلَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ الْإِسْلَامَ قَدِ انْتَهَى ، وَكَثُرَ النَّاسُ ، وَتَأْتِيكَ الْوُفُودُ مِنَ الْآفَاقِ ، فَلَوْ أَمَرْتَ بِصَنْعَةِ شَيْءٍ لِتَشْخَصَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ لِرَجُلٍ : أَتَصْنَعُ الْمِنْبَرَ ؟ I " فَقَالَ : نَعَمْ . قَالَ : I " مَا اسْمُكَ ؟ I " قَالَ : فُلَانٌ . قَالَ : I " لَسْتَ صَاحِبَهُ I " ، فَدَعَا آخَرَ ، فَقَالَ : I " أَتَصْنَعُ الْمِنْبَرَ ؟ I " ، فَقَالَ : نَعَمْ . فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَةِ هَذَا ، فَقَالَ : I " نَعَمْ ، إِنْ شَاءَ اللهُ I " . قَالَ : I " مَا اسْمُكَ ؟ I " قَالَ إِبْرَاهِيمُ : قَالَ : I " خُذْ فِي صَنْعَتِهِ I " ، فَلَمَّا صَنَعَهُ صَعِدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَحَنَّتِ الْجِذْعُ - جِذْعُ النَّخْلَةِ - حَنِينَ النَّاقَةِ ، فَسَمِعَ صَوْتَهَا أَهْلُ الْمَسْجِدِ - أَوْ قَالَ : أَهْلُ الْمَدِينَةِ - فَنَزَلَ فَالْتَزَمَهَا فَسَكَنَتْ فَقَالَ : I " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ تَرَكْتُهَا لَحَنَّتْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، أَوْ لَحَنَّتْ مَا تَرَكْتُهَا I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا شَيْبَةُ أَبُو قِلَابَةَ I " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کھجور کے ایک تنے کے پاس خطبہ دیا کرتے اور اسی سے اپنی پشت مبارک ٹیک لیتے تھے۔ آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! اسلام اب کمال کو پہنچ چکا ہے، لوگ بہت ہو گئے ہیں اور دور دراز علاقوں سے آپ کے پاس وفود آتے ہیں، اگر آپ کوئی چیز بنانے کا حکم دیں جس پر آپ (کھڑے ہو کر) سب کو نظر آئیں (تو بہتر ہو)۔“ تو آپ ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: ”کیا تم منبر بنا سکتے ہو؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”فلاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس کام کے اہل نہیں ہو۔“ پھر آپ ﷺ نے دوسرے آدمی کو بلایا اور فرمایا: ”کیا تم منبر بنا سکتے ہو؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے اس سے بھی وہی بات فرمائی جو پہلے سے فرمائی تھی، تو اس نے کہا: ”جی ہاں، ان شاء اللہ۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”ابراہیم۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بنانے میں لگ جاؤ۔“ چنانچہ جب اس نے منبر تیار کر دیا اور رسول اللہ ﷺ اس پر تشریف فرما ہوئے تو کھجور کا وہ تنا اونٹنی کے رونے کی طرح رو پڑا، اور اس کی آواز اہلِ مسجد نے سنی (یا فرمایا: اہلِ مدینہ نے سنی)۔ آپ ﷺ منبر سے اترے اور اس تنے کو گلے لگا لیا تو وہ خاموش ہو گیا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میں اسے (اسی حال پر) چھوڑ دیتا تو یہ قیامت تک روتا رہتا، یا (فرمایا:) جب تک میں اسے چھوڑے رکھتا یہ روتا ہی رہتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے شیبہ ابو قلابہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“