المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5201
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ : نَا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ قَالَ : حَدَّثَنِي مَيَّاحُ بْنُ سَرِيعٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ ، أَنَّ رَجُلًا كُوفِيًّا سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ، فَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ ، وَقَالَ : صُمَّتَا إِنْ كَذَبْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ : الْمِذْرُ كُلُّهُ حَرَامٌ ، أَسْوَدُهُ ، وَأَحْمَرُهُ ، وَأَخْضَرُهُ ، وَأَبْيَضُهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيَّاحِ بْنِ سَرِيعٍ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ I " .
ترجمہ
امام مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک کوفی شخص نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور فرمایا: ”اگر میں رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھ رہا ہوں تو یہ دونوں کان بہرے ہو جائیں! میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”مٹی (گارے) کے برتن کی نبیذ ساری کی ساری حرام ہے، خواہ وہ کالی ہو، سرخ ہو، سبز ہو یا سفید۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو میاح بن سریع سے ابو معشر اور محمد بن بکر برسانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“