المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5174
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ عَائِشَةَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا حُمَّ أَحَدُكُمْ فَلْيَشُنَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ مِنَ السَّحَرِ ثَلَاثَ لَيَالٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا ابْنُ عَائِشَةَ I " وَرَوَاهُمَا أَصْحَابُ حَمَّادٍ : عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو بخار ہو جائے تو وہ تین راتیں سحری کے وقت اپنے اوپر ٹھنڈا پانی بہائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد بن سلمہ عن ثابت عن انس کی سند سے ان دونوں حدیثوں کو ابن عائشہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ حماد کے (دیگر) شاگردوں نے ان دونوں کو حماد سے، انہوں نے حمید سے اور انہوں نے حسن سے روایت کیا ہے۔“