المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5171
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ قَالَ : نَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : اغْدُ عَالِمًا ، أَوْ مُتَعَلِّمًا ، أَوْ مُسْتَمِعًا ، أَوْ مُحِبًّا ، وَلَا تَكُنِ الْخَامِسَةَ فَتَهْلِكَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”صبح کرو تو عالم بن کر، یا طالب علم بن کر، یا (علم کو توجہ سے) سننے والا بن کر، یا (اہلِ علم سے) محبت رکھنے والا بن کر، اور پانچواں نہ بننا ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد حذاء سے عطاء بن مسلم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبید بن جناد منفرد ہیں۔“