المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 517
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا عَمِّي عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ قَالَ : نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ ، يَعْنِي : النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ ، وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ فِي الصَّلَاةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا مَرْوَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ الْمُسَاوِرِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”نماز میں (کسی غلطی پر متنبہ کرنے کے لیے) مردوں کے لیے تسبیح کہنا اور عورتوں کے لیے تالی بجانا ہے۔“
اس حدیث کو اشعث رحمہ اللہ سے مروان رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں عیسیٰ بن مساور رحمہ اللہ منفرد ہیں۔