المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5150
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَزَّازُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَرُزِّيُّ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ قَالَ : نَا أَيُّوبُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : سَأَلْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ : كَيْفَ كَانَ يَسِيرُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ ؟ قَالَ : I " الْعَنَقَ ، فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ I " .
ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”رسول اللہ ﷺ جب عرفات سے واپس چلتے تو آپ ﷺ کی رفتار کیسی ہوتی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”درمیانی تیز رفتار سے چلتے تھے، اور جب کشادہ جگہ پاتے تو اور تیز چلتے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے عاصم بن ہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“