المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5124
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ ابْنُ عَائِشَةَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَبِي مَدِينَةَ الدَّارِمِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ : كَانَ الرَّجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " إِذَا الْتَقَيَا لَمْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَقْرَأَ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخَرِ : وَالْعَصْرِ إِنَّ الإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ ، ثُمَّ يُسَلِّمُ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخَرِ I " .
قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ : I " اسْمُ أَبِي مَدِينَةَ : عَبْدُ اللهِ بْنُ حِصْنٍ I " I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مَدِينَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
ابو مدینہ دارمی رحمہ اللہ سے، جنہیں شرفِ صحبت حاصل تھا، روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے اصحاب میں سے دو آدمی جب آپس میں ملتے تو اس وقت تک جدا نہ ہوتے جب تک ان میں سے ایک دوسرے کو یہ سورت نہ پڑھ کر سنا لیتا: ﴿وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ﴾، پھر ان میں سے ایک دوسرے کو سلام کرتا۔
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو مدینہ کا نام عبداللہ بن حصن ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو مدینہ سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اسے روایت کرنے میں حماد بن سلمہ منفرد ہیں۔“