المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ الْمُنْذِرِ يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا فَقَالَتْ عَائِشَةُ : فَكَيْفَ بِالسَّوْءَاتِ ؟ قَالَ : لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ .
لَمْ يَدْخُلْ بَيْنَ الزُّهْرِيِّ وَالزُّبَيْدِيِّ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ : I " النُّعْمَانَ I " إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَلَدُهُ عَنْهُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگ ننگے پاؤں، برہنہ بدن اور غیر مختون اٹھائے جائیں گے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: تو پھر شرمگاہوں کا کیا بنے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ﴿لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ﴾ ”اس دن ان میں سے ہر شخص کی ایسی حالت ہو گی جو اسے (دوسروں کی طرف دیکھنے سے) بے نیاز کر دے گی۔“
امام زہری رحمہ اللہ اور زبیدی رحمہ اللہ کے درمیان، زبیدی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو روایت کرنے والوں میں سے یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے «النعمان» کا واسطہ داخل نہیں کیا، اور ان سے ان کے بیٹے اس کی روایت میں منفرد ہیں۔