المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 50
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ
أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَهِبَتِهِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَلَدُهُ عَنْهُ ، وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ”ولاء (آزاد کردہ غلام کی وراثت کا حق) کو فروخت کرنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔“
سفیان ثوری رحمہ اللہ سے، عمرو بن دینار رحمہ اللہ کے واسطے سے یہ حدیث صرف یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، جس میں ان کے بیٹے نے ان سے نقل کرنے میں تفرد کیا ہے؛ جبکہ دیگر لوگوں نے اسے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے، عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔