المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ الطَّاحِيُّ قَالَ : نَا ثُمَامَةُ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : بَعَثَتْنِي أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَقَدْ عَمِلَتْ لَهُ وَطْبَةً - فَطَلَبْتُهُ ، فَوَجَدْتُهُ فِي بَيْتِ عَبْدٍ لَهُ خَيَّاطٍ ، وَقَدْ عَمِلَ لَهُ طَعَامًا فِيهِ ذَرْوَةٌ وَقَرْعٌ ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْكُلُ الْقَرْعَ ، وَيُنَحِّي الذَّرْوَةَ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةِ . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ صَنَعَتْ لَكَ وَطْبَةً ، وَهِيَ تُحِبُّ أَنْ تَأْكُلَ مِنْهَا ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَكَلَ مِنْهَا . فَقَالَتْ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَنَسٌ ادْعُ اللهَ لَهُ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ أَطِلْ عُمُرَهُ ، وَأَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ ، وَاغْفِرْ لَهُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے مجھے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا، اور انہوں نے آپ ﷺ کے لیے «وَطْبَةً» (کھجور اور گھی سے تیار شدہ ایک پکوان) تیار کیا تھا۔ میں نے آپ ﷺ کو تلاش کیا تو آپ ﷺ کو آپ کے ایک درزی غلام کے گھر پایا، اس نے آپ ﷺ کے لیے کھانا تیار کیا تھا جس میں کوہان کا گوشت اور کدو تھا۔ پس رسول اللہ ﷺ (شوق سے) کدو تناول فرمانے لگے اور اپنی شہادت کی انگلی سے گوشت کو ایک طرف ہٹانے لگے۔ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ کے لیے «وَطْبَةً» تیار کی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ آپ اسے تناول فرمائیں“، چنانچہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور اس میں سے تناول فرمایا۔ پھر انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! انس (آپ کا خادم) ہے، اس کے لیے اللہ سے دعا فرما دیجیے“، تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَطِلْ عُمُرَهُ ، وَأَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ ، وَاغْفِرْ لَهُ» ”اے اللہ! اس کی عمر طویل کر دے، اس کے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرما اور اسے بخش دے۔““