المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5057
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I " ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ فَقَالَ بَعْدَ ثَلَاثٍ : I " وَالْمُقَصِّرِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں پر بھی؟“ آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں پر بھی؟“ تو تین مرتبہ کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں پر بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء رحمہ اللہ سے عبداللہ بن مؤمل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“