المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 505
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : نَا هَاشِمٌ ، جَلِيسٌ لِأَبِي مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى .
عَنْ أَبِيهِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ ، فَغَلَتِ الْقُدُورُ مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ ، فَأَمَرَنَا بِإِكْفَائِهَا ، وَقَسَمَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ مِنَّا شَاةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا هَاشِمٌ ، هَذَا الشَّيْخُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابو لیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک غزوے میں تھے، تو گھریلو گدھوں کے گوشت سے ہانڈیاں جوش مارنے لگیں، چنانچہ آپ ﷺ نے ہمیں انہیں الٹ دینے کا حکم فرمایا، اور ہم میں سے ہر دس افراد کے لیے ایک بکری تقسیم فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو خالد رحمہ اللہ سے صرف اسی شیخ ہاشم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور محمد بن عمران رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“