المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 504
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ النَّطَّاحِ قَالَ : نَا أَرْطَاةُ أَبُو حَاتِمٍ قَالَ : نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا أَحَدٌ أَعْظَمَ عِنْدِي يَدًا مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، وَاسَانِي بِمَالِهِ ، وَنَفْسِهِ ، وَأَنْكَحَنِي ابْنَتَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَرْطَاةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے نزدیک احسان و مروت کے اعتبار سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کوئی شخص نہیں، انہوں نے اپنے مال اور اپنی جان سے میری غم خواری کی، اور اپنی صاحبزادی کا نکاح مجھ سے کیا۔“
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف ارطاۃ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں محمد بن صالح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔