المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَفِي الْجَنَّةِ خَيْلٌ ؟ لِأَنِّي أُحِبُّ الْخَيْلَ ، فَقَالَ : إِنْ يُدْخِلْكَ اللهُ الْجَنَّةَ فَلَا تَشَاءُ أَنْ تَرْكَبَ عَلَى يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ تَطِيرُ بِكَ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شِئْتَ ، فَجَاءَ رَجُلٌ آخَرُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَفِي الْجَنَّةِ إِبِلٌ ؟ قَالَ : فَلَمْ يَقُلْ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي قَالَ لِصَاحِبِهِ قَالَ : I " إِنْ يُدْخِلْكَ اللهُ الْجَنَّةَ يَكُونُ لَكَ فِيهَا مَا اشْتَهَتْ نَفْسُكَ ، وَقَرَّتْ عَيْنُكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ I " .
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں گھوڑے ہوں گے؟ کیونکہ مجھے گھوڑے بہت پسند ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر اللہ تمہیں جنت میں داخل فرما دے تو تم جب چاہو گے سرخ یاقوت کے ایسے گھوڑے پر سوار ہو سکو گے جو تمہیں لے کر جنت میں جہاں تم چاہو گے اڑتا پھرے گا۔“ پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں اونٹ ہوں گے؟“ بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اس سے وہ بات نہیں فرمائی جو اس کے ساتھی سے فرمائی تھی، بلکہ فرمایا: ”اگر اللہ تمہیں جنت میں داخل فرما دے تو وہاں تمہارے لیے وہ سب کچھ ہوگا جس کی تمہارا دل خواہش کرے اور جس سے تمہاری آنکھوں کو ٹھنڈک ملے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علقمہ بن مرثد عن ابن بریدہ عن ابیہ کی سند سے اس حدیث کو مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“