المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ : كَانَ لِأَبِي الْيَسَرِ عَلَى رَجُلٍ دَيْنٌ ، فَأَتَاهُ يَتَقَاضَاهُ فِي أَهْلِهِ ، فَقَالَ لِلْجَارِيَةِ : قَوْلِي لَيْسَ هُوَ هَا هُنَا ، فَسَمِعَ صَوْتَهُ ، فَقَالَ : اخْرُجْ ، فَقَدْ سَمِعْتُ صَوْتَكَ ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ . فَقَالَ : مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ : الْعُسْرُ قَالَ : آللهِ ؟ قَالَ : آللهِ . قَالَ : اذْهَبْ ، فَلَكَ مَا عَلَيْكَ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا ، أَوْ وَضَعَ لَهُ كَانَ فِي ظِلِّ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - أَوْ فِي كَنَفِ اللهِ - I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا أَبُو الْأَحْوَصِ I " .
عون بن عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ کا ایک آدمی کے ذمے قرض تھا، وہ اس سے تقاضا کرنے اس کے گھر آئے تو اس نے اپنی لونڈی سے کہا: ”کہہ دو کہ وہ یہاں نہیں ہیں۔“ ابو الیسر رضی اللہ عنہ نے اس کی آواز سن لی اور فرمایا: ”باہر نکلو، میں نے تمہاری آواز سن لی ہے۔“ چنانچہ وہ ان کے پاس باہر آ گیا۔ انہوں نے پوچھا: ”تم نے ایسا کیوں کیا؟“ اس نے کہا: ”تنگ دستی کی وجہ سے۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا اللہ کی قسم؟“ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم!“ تو انہوں نے فرمایا: ”جاؤ، تمہارے ذمے جو کچھ تھا وہ تمہیں معاف ہے، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس کا قرض معاف کر دیا، وہ قیامت کے دن اللہ کے سائے میں ہوگا - یا فرمایا: اللہ کی پناہ میں ہوگا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم احول سے اس حدیث کو ابو الاحوص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“