المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 501
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخُو أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَرْسَلَ إِلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَدْعُونِي إِلَى السَّحُورِ ، وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ الْغَدَاءَ الْمُبَارَكَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ، وَلَا نَعْلَمُ رَوَاهُ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخُو أَبِي مَعْمَرٍ عِيسَى بْنِ السَّرِيِّ الْحَجْوَانِيِّ ، كُوفِيٌّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے سحری کے لیے بلا بھیجا اور فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کا نام «الْغَدَاءَ الْمُبَارَكَ» (بابرکت صبح کا کھانا) رکھا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی طریق سے مروی ہے، اور ہمارے علم کے مطابق اسے سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جو ابو معمر عیسیٰ بن سری حجوانی کوفی کے بھائی ہیں۔