المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ قَيْسٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قیس ہے۔
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ الْبُخَارِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو النَّصِيبِيُّ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ النَّصِيبِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قِيلَ لَهُ : إِنَّكَ قَدْ أَحْسَنْتَ الثَّنَاءَ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ؟ قَالَ : وَمَا يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : اقْرَءُوا الْقُرْآنَ عَنْ أَرْبَعَةٍ : عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ I " ؟ ثُمَّ قَالَ : I " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَبْعَثَهُمْ إِلَى الْأُمَمِ كَمَا بَعَثَ عِيسَى الْحَوَارِيِّينَ I " ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَفَلَا تَبْعَثُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ فَهُمَا أَفْضَلُ ؟ قَالَ : I " إِنَّهُ لَا غِنًى بِي عَنْهُمَا ، إِنَّهُمَا مِنْ هَذَا الدِّينِ بِمَنْزِلَةِ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ مِنَ الرَّأْسِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے کہا گیا: ”آپ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بہت اچھی تعریف کی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس سے کیا چیز روک سکتی ہے، جبکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن چار آدمیوں سے پڑھو: عبداللہ بن مسعود، ابو حذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم، ابی بن کعب اور معاذ بن جبل (رضی اللہ عنہم) سے۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کہ انہیں مختلف قوموں کی طرف بھیجوں، جس طرح عیسیٰ علیہ السلام نے حواریوں کو بھیجا تھا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو نہیں بھیجتے، وہ تو زیادہ افضل ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے ان دونوں سے بے نیازی نہیں، یہ دونوں اس دین میں ایسے ہیں جیسے سر میں کان اور آنکھ کا مقام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے حمزہ بن ابی حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“