المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْقَاسِمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قاسم ہے۔
حدیث نمبر: 4992
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَتَرَ عَلَى أَخِيهِ عَوْرَةً ، فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الرَّبِيعِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کے کسی عیب پر پردہ ڈالا، تو گویا اس نے زندہ دفن کی گئی کسی بچی کو زندگی بخش دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن المنکدر سے ابو معشر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الربیع منفرد ہیں، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“