المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : هَذِهِ مَكَّةُ ، حَرَّمَهَا اللهُ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فَهُوَ حَرَامٌ بِحَرَامِ اللهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، لَا يُخْتَلَى خَلَاهَا ، وَلَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا ، وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا ، وَلَا تَحِلُّ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ I " . فَقَالَ الْعَبَّاسُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِلَّا الْإِذْخِرَ . قَالَ : I " إِلَّا الْإِذْخِرَ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ مکہ ہے، اللہ تعالیٰ نے جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اسی دن سے اسے حرمت والا بنایا، پس یہ اللہ کی دی ہوئی حرمت کے سبب قیامت کے دن تک کے لیے حرام (محترم) ہے؛ نہ اس کی ہری گھاس اکھیڑی جائے، نہ اس کے درخت کاٹے جائیں، نہ اس کے شکار کو (پناہ گاہ سے) بھگایا جائے اور نہ ہی اس کی گری پڑی چیز اٹھانا حلال ہے سوائے اس کے جو (مالک کی تلاش کے لیے) اس کی تشہیر کرے۔“ اس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اذخر (گھاس) کے سوا (کیونکہ یہ ہمارے لیے ضروری ہے)۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوائے اذخر کے۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے صرف سعید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔