المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 498
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ : نَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ غَمَرٌ ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات اس حال میں بسر کرے کہ اس کے ہاتھ میں چکناہٹ کی بو باقی ہو، پھر اسے کوئی (تکلیف دہ) چیز پہنچ جائے تو وہ اپنے سوا کسی کو ملامت نہ کرے۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے، انہوں نے زہری رحمہ اللہ سے اور انہوں نے عبید اللہ رحمہ اللہ سے زبیر بن بکار رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا ہے۔