المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْقَاسِمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قاسم ہے۔
حدیث نمبر: 4987
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَلِيمِ قَالَ : نَا مُبَشِّرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : حَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، وَفِي الْقَوْمِ مَنْ لَيْسَ عَلَى وُضُوءٍ ، I " فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِخْضَبٍ ، فَوَضَعَ يَدَهُ فِيهِ ، فَجَعَلَ الْمَاءُ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ حَتَّى تَوَضَّئُوا ، وَكُنَّا قَرِيبًا مِنْ ثَمَانِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ إِلَّا مُبَشِّرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نماز کا وقت ہو گیا اور لوگوں میں کچھ ایسے تھے جو باوضو نہیں تھے، تو نبی ﷺ نے ایک بڑا برتن منگوایا اور اس میں اپنا ہاتھ رکھ دیا، پھر آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹنے لگا یہاں تک کہ سب نے وضو کر لیا، اور ہم تقریباً اسّی آدمی تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان بن حسین سے مبشر بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“