المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْقَاسِمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قاسم ہے۔
حدیث نمبر: 4985
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ : أَعْطَانِي عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُحَمَّدٍ السُّكَّرِيُّ ، كِتَابًا ، فَكَتَبْتُ مِنْهُ : حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ قَالَ : نَا أَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : أَوْتَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَ اللَّيْلِ ، وَأَوْسَطَهُ ، ثُمَّ أَثْبَتَ لَهُ آخِرَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الثَّلَاثَةَ - الْأَحَادِيثَ - عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، تَفَرَّدَ بِهَا : عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُحَمَّدٍ السُّكَّرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رات کے ابتدائی حصے میں بھی وتر پڑھے، درمیانی حصے میں بھی، پھر آخری حصے میں وتر پڑھنا آپ ﷺ کا مستقل معمول بن گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان تینوں احادیث کو ابان بن تغلب سے عباد بن عوام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان کی روایت میں عبدالرحیم بن محمد سکری منفرد ہیں۔“