المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْقَاسِمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قاسم ہے۔
حدیث نمبر: 4979
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَخِيهِ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَتْبَعَهُ بِسِتٍّ مِنْ شَوَّالٍ فَكَأَنَّمَا صَامَ الدَّهْرَ ، قَالَ حَفْصٌ : ثُمَّ لَقِيتُ سَعْدًا ، فَحَدَّثَنِي بِهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَخِيهِ إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو گویا اس نے پورے زمانے کے روزے رکھے۔“ حفص رحمہ اللہ نے کہا: ”پھر میں سعد سے ملا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے اپنے بھائی سے، حفص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں ابراہیم بن یوسف منفرد ہیں۔“