المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْقَاسِمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قاسم ہے۔
حدیث نمبر: 4975
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ ، وَالْحُلُمُ مِنَ الشَّيْطَانِ ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَتْفُلْ عَنْ شِمَالِهِ ثَلَاثًا ، وَلْيَتَعَوَّذْ فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سُلَيْمَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو اپنی بائیں جانب تین بار تھوکے (ہلکا سا تھتکارے) اور اللہ کی پناہ مانگے، پھر وہ خواب اسے ہرگز نقصان نہیں دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے حماد بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں محمد بن ربیع بن سلیمان منفرد ہیں۔“