المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْقَاسِمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قاسم ہے۔
حدیث نمبر: 4969
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّلَّالُ قَالَ : نَا أَسِيدُ بْنُ زَيْدٍ الْجَمَّالُ قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : هَدَايَا الْأُمَرَاءِ غُلُولٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا لَيْثٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : قَيْسٌ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”حکمرانوں کے تحائف خیانت (کے مال) کی حیثیت رکھتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں قیس منفرد ہیں۔“