المعجم الأوسط
باب القاف— حرفِ قاف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْقَاسِمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام قاسم ہے۔
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَفَافِ بْنِ سُلَيْمٍ الْفَوْزِيُّ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا عَمِّي أَحْمَدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَانْتَهَى إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ ، I " فَبَالَ قَائِمًا فَدَعَانِي ، فَقَالَ : لِمَ تَنَحَّيْتَ ؟ I " فَجِئْتُ حَتَّى كُنْتُ عِنْدَ عَقِبَيْهِ ، ثُمَّ أُتِيَ بِمَاءٍ I " فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا زَكَرِيَّا ، وَلَا عَنْ زَكَرِيَّا إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمٍ الْفَوْزِيُّ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( أحمد بن سليم )سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ ﷺ ایک قوم کے کوڑے کے ڈھیر (کچرا پھینکنے کی جگہ) کے پاس پہنچے، پھر آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا، پھر مجھے بلایا اور فرمایا: ”تم دور کیوں ہٹ گئے تھے؟“ چنانچہ میں آیا یہاں تک کہ آپ ﷺ کی دونوں ایڑیوں کے پاس کھڑا ہو گیا، پھر آپ ﷺ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ ﷺ نے وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی رحمہ اللہ سے زکریا کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زکریا سے عیسیٰ بن یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں احمد بن سلیم فوزی منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست «احمد بن سلیم» ہے۔