المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ فُضَيْلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضیل ہے۔
حدیث نمبر: 4960
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلَطِيُّ قَالَ : نَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ .
عَنْ عَرَفَةَ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : « وَقَّتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ ، وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ ، وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ ، وَلِأَهْلِ الطَّائِفِ قَرْنًا » ، ثُمَّ قَالَ : « هَؤُلَاءِ لِأَهْلِهِنَّ ، وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ سِوَى أَهْلِهِنَّ » « لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ إِلَّا أَبُو نُعَيْمٍ . »ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: ”رسول اللہ ﷺ نے اہلِ مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہلِ شام کے لیے جحفہ، اہلِ یمن کے لیے یلملم اور اہلِ طائف کے لیے قرن کو میقات مقرر فرمایا۔“ پھر فرمایا: ”یہ مقامات وہاں کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ان کے لیے بھی جو ان کے اہل کے علاوہ دوسرے لوگوں میں سے ان مقامات سے گزر کر آئیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جعفر بن برقان رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ابو نعیم رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“