المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4945
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ قَالَ : نَا حَلَّامُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ رَبِيعَةَ الْعَبْسِيُّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي ابْتَعْتُ عَبْدًا ، فَمَا أَصْنَعُ بِهِ ؟ قَالَ : أَخُوكَ فِي الْإِسْلَامِ ، فَأَطْعِمْهُ مِمَّا تَأْكُلُ ، وَأَلْبِسْهُ مِمَّا تَلْبَسُ ، فَإِذَا كَرِهْتَهُ فَبِعْهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ حُذَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ I " .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے ایک غلام خریدا ہے، اس کے ساتھ کیا معاملہ کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اسلام میں تمہارا بھائی ہے، لہٰذا جو تم خود کھاتے ہو اسی میں سے اسے کھلاؤ، اور جو تم خود پہنتے ہو اسی میں سے اسے پہناؤ، پھر اگر تم اسے ناپسند کرو تو اسے بیچ دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں سعید بن محمد الوراق منفرد ہیں۔“