المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4944
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ قَالَ : نَا هِشَامٌ أَبُو الْمِقْدَامِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهَا ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ ، فَقَالَ إِذَا ذَكَرَهَا : إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، جَدَّدَ اللهُ لَهُ مِنْ أَجْرِهَا مِثْلَ مَا كَانَ يَوْمَ أَصَابَتْهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْمِقْدَامِ I " .
ترجمہ
فاطمہ بنت حسین رحمہا اللہ اپنے والد سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو کوئی مصیبت پہنچے اور وہ اسے یاد کرتے وقت «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» کہے، تو اللہ تعالیٰ اس مصیبت کا اجر اس کے لیے اسی طرح تازہ فرما دیتا ہے جیسا اس دن تھا جب وہ مصیبت اسے پہنچی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابو المقدام منفرد ہیں۔“