المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ قَالَ : ذَكَرَ خَلَّادُ بْنُ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : نَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ : كُنَّا بِالْمِرْبَدِ ، فَأَتَانَا أَعْرَابِيٌّ ، وَمَعَهُ قِطْعَةُ أَدِيمٍ ، فَقَالَ : انْظُرُوا مَا فِيهَا ، فَإِذَا كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي زُهَيْرِ بْنِ أُقَيْشٍ - حَيٍّ مِنْ عُكْلٍ - : إِنَّكُمْ إِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلَاةَ ، وَآتَيْتُمُ الزَّكَاةَ ، وَأَدَّيْتُمْ خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ ، وَسَهْمَ النَّبِيِّ ، وَالصَّفِيِّ ، فَأَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللهِ I " ، فَقُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : سَمِعْتُهُ يَقُولُ : I " صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ ، وَثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، يُذْهِبْنَ وَغَرَ الصَّدْرِ I " .
فَقُلْنَا : أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : أُرَاكُمْ تَتَّهِمُونِي ، فَأَخَذَ الصَّحِيفَةَ ، وَانْصَاعَ فَسَأَلْنَا عَنْهُ ، فَقِيلَ : هَذَا النَّمِرُ بْنُ تَوْلَبٍ الْعُكْلِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَلَّادِ بْنِ قُرَّةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ I " .
ابو العلاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم مربد میں تھے کہ ہمارے پاس ایک دیہاتی آیا، اس کے پاس چمڑے کا ایک ٹکڑا تھا، اس نے کہا: ”دیکھو اس میں کیا لکھا ہے؟“ تو وہ رسول اللہ ﷺ کی طرف سے بنو زہیر بن اقیش کے نام ایک خط تھا (جو قبیلہ عکل کی ایک شاخ ہے): ”اگر تم نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو، اور جو مالِ غنیمت تمہیں ملے اس کا پانچواں حصہ، نیز نبی ﷺ کا حصہ اور صفی (منتخب مال) ادا کرو تو تم اللہ کی امان میں امن والے ہو۔“ میں نے کہا: ”کیا آپ نے یہ بات خود رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟“ اس نے کہا: ”میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”صبر کے مہینے (رمضان) کے روزے اور ہر مہینے کے تین دن کے روزے سینے کی کدورت اور کھوٹ کو دور کر دیتے ہیں۔““
ہم نے کہا: ”کیا آپ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے خود سنی ہے؟“ اس نے کہا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ تم مجھے متہم کر رہے ہو۔“ پھر اس نے وہ صحیفہ لیا اور تیزی سے چل دیا۔ ہم نے اس کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا: ”یہ نمر بن تولب عکلی ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خلاد بن قرہ سے محمد بن سلام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“