المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4939
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ : نَا غَوْثُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ زِيَادٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي سُلَيْمَانُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ ، فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ ، فَدَعَا بِطَسْتٍ فَبَالَ فِيهَا ، وَقَالَ لِلْجَارِيَةِ : اسْتُرِينِي فَسَتَرَتْهُ ، ثُمَّ قَالَ : I " سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى أَنْ يَبُولَ أَحَدُكُمْ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ غَوْثِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِلَّا أَبُو الْوَلِيدِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں سلیمان بن زیاد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم جمعہ کے دن ان کے پاس گئے تو انہوں نے ایک طشت منگوایا اور اس میں پیشاب کیا، اور لونڈی سے کہا: ”مجھے پردے میں لے لو“ تو اس نے انہیں پردے میں لے لیا۔ پھر انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ اس بات سے منع فرماتے تھے کہ تم میں سے کوئی قبلہ رخ ہو کر پیشاب کرے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو غوث بن سلیمان سے ابو الولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“